27 ستمبر جلسے کا عنوان ہے ’’ریلیز عمران خان‘‘ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ویڈیو بیان جاری کر دیا
جلسے کا عنوان اور مقصد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر جلسے کا عنوان ہے "ریلیز عمران خان"، اس جلسے کا مقصد خیبر پختونخوا میں آپریشن کو بند کرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند
عمران خان کی رہائی کی شرائط
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہیں تو کل ہی رہا ہو سکتے ہیں، عمران خان دو تین چیزیں مان لیں تو کل ہی رہا ہو سکتے ہیں۔عمران خان آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔عمران خان صوبوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ جس صوبے یا علاقے میں قدرتی وسائل ہوں، سب سے پہلا حق اس پر اسی علاقے کا ہے۔ ہمارا جلسہ حقوق کے لیے ہے، جو ہر پاکستانی کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نارنگ منڈی کا سرحدی گاؤں پرانا جنڈیالہ کلساں امداد کا منتظر، سینکڑوں افراد سیلاب میں پھنس گئے
ہائبرڈ نظام کے خلاف بغاوت
اسد قیصر نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کا مقصد ملک میں رائج ہائبرڈ نظام سے بغاوت ہے۔ ہم سب نکلیں گے اور کہیں گے کہ ہمیں اس ملک میں ہائبرڈ نظام قبول نہیں، اس ملک میں جو ناجائز آپریشن ہو رہے ہیں ہمیں منظور نہیں۔ خاص طور پر تیراہ کا جو واقعہ ہوا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے خیبر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلسے میں بھی اس کا اظہارِ یکجہتی کریں گے۔ 27 ستمبر کو پشاور میں جو جلسہ ہو رہا ہے یہ آپ سب عوام کا جلسہ ہے۔ تمام پاکستانیوں بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام سے کہتا ہوں کہ اپنے حقوق کے لیے نکلیں۔
عمران خان کی آواز
27 ستمبر جلسے کا عنوان ہے "ریلیز عمران خان"، اس جلسے کا مقصد خیبر پختونخوا میں آپریشن کو بند کرانا ہے۔ عمران خان چاہیں تو کل ہی رہا ہو سکتے ہیں، عمران خان دو تین چیزیں مان لیں تو کل ہی رہا ہو سکتے ہیں۔ عمران خان آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ عمران خان صوبوں کے… pic.twitter.com/bwbQDrC4Sq
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) September 22, 2025








