سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
پولنگ کا وقت اور مقامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ کراچی کے 3 اضلاع کی 5 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، جس میں ضلع غربی، شرقی اور کیماڑی بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اور سکیورٹی انتظامات
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ تمام اضلاع میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔
کنٹرول روم کی تشکیل
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔








