فنی خرابی، باکو سے بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ایئرلائن کی ایمرجنسی لینڈنگ
کراچی (آئی این پی) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ائیر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
پرواز کی تفصیلات
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ائیر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔ یہ پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کر کے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اسٹیشن پر درجہ اول کے مسافر خانے کو منہ بگاڑ کے ویٹنگ روم کہا جاتا ہے، یہ یہاں کے عارضی مکینوں کے تو ٹھاٹھ باٹھ ہی نرالے ہوتے ہیں
فنی خرابی کی اطلاع
طیارہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا تھا کہ اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر قریب ترین ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
سیکیور لینڈنگ
اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا۔