آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، ابرار احمد 12درجے بہتری کے بعد 4نمبر پر آگئے
آئی سی سی پلیئرز کی رینکنگ کا اعلان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
پاکستانی بولر کی شاندار کارکردگی
ایشیا کپ میں شاندار بولنگ کے بعد پاکستانی اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ فائیو بولرز میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے 12 درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ شاہین آفریدی کی دو درجے ترقی کے بعد 25 اور حارث رؤف کی نو درجے ترقی کے بعد 28ویں پوزیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں 5 سالہ نابینا بچے سے ’زیادتی‘ کے الزام میں قاری گرفتار
دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری رینکنگ کے مطابق سفیان مقیم تین درجے تنزلی کے بعد 14 نمبر پر ہیں۔ بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان کی 31 درجے لمبی چھلانگ کی بدولت وہ 24ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بابراعظم کی نو درجے اور محمد رضوان کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے۔
آل راؤنڈرز کی صورتحال
اس کے علاوہ آل راؤنڈرز میں صائم ایوب کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے، جبکہ فہیم اشرف نے 12 درجے ترقی کے بعد 39ویں نمبر پر قدم جمانے میں کامیابی حاصل کی۔








