شہباز شریف اور امریکی صدر کی ملاقات آج ہو گی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی
وزیر اعظم کا دورہ واشنگٹن
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرو کے نئے رنگ سے متعلق معلومات لیک
ملاقات کا وقت اور مقام
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق، امریکی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر کیا کہا؟
ملاقات کے اہم موضوعات
وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک رات میں 80 حملے، کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا؟ اسرائیلی فوج نے تفصیلات جاری کر دیں۔
پچھلی ملاقات کی تفصیلات
نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے اور بے تکلف انداز میں گفتگو کرتے رہے۔ امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: والد کی سرزنش کا مقصد عزت نفس اور خودداری کی آبیاری کرنا تھا، اْن کا کہنا تھاکہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے بھوکوں مر جانا بہتر ہے
تبادلے اور گفتگو کے لمحات
صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو جاری رکھی، بات چیت کے اختتام پر تھمبز اپ (thumbs up) کا اشارہ کیا۔
دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں
اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، اردن کے بادشاہ اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران غزہ میں جنگ بندی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








