ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقا کی شرط ہے: بلال بن ثاقب

وزیر مملکت کا بیان

نیویارک (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقا کی شرط ہے، پاکستان پیچھے نہیں، قیادت کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا بھاشانی نے ڈھاکہ میں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش بنانا چاہتا ہے اور سی آئی اے اُس کی مدد کر رہی ہے.

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں گفتگو

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بلال بن ثاقب نے کہاکہ نوجوان ڈیجیٹل ذرائع سے مستقبل تعمیر کر رہے ہیں، ہمیں انہیں عالمی معیشت سے جوڑنا ہے۔ کرپٹو، بلاک چین اور اے آئی ترقی کی نئی بنیاد ہیں۔ پاکستان اب ترقیاتی ایجنڈوں کا محتاج نہیں، بلکہ ماڈلز اور خیالات کا خالق ہے۔ عالمی جنوب کو ٹیکنالوجی میں برابر کا موقع ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

UNGA80 میں مطالبات

بلال بن ثاقب نے UNGA80 میں مطالبہ کیاکہ ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی میں مساوی رسائی ملنی چاہیے، نوجوان ترسیلات اور ڈیجیٹل ذرائع سے اپنی تقدیر بدل رہے ہیں۔

مشاہیر سے ملاقات

اس موقع پر بلال بن ثاقب نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس، مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ اور قازق وزیر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ سے بھی ملاقات کی، جس میں ان کا کہناتھا کہ نوجوانوں، سوشل بزنس اور ٹیکنالوجی کے ملاپ سے غربت اور ناہمواری ختم کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...