مریم اورنگزیب: پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد شنگھائی کانفرنس کو ملتوی کرنا تھا

اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کا بیان
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، جس کا مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ڈویژن میں 120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب، “دھی رانی پروگرام کمزور طبقے کی خوشیوں کا ضامن بن چکا ہے: سہیل شوکت بٹ”
زخمی کانسٹیبل کا ذکر
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زخمی کانسٹیبل عبدالحمید پمز میں دم توڑ کر شہید ہو گئے ہیں۔ اس کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے، جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو، میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلادو" کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں، اسلام آباد میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
عمران خان کی جانب اشارہ
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سے گنڈا پور کو اسلحہ دے کر آنسو گیس کے شیل، شیشے والی غلیلیں فراہم کر کے لاشیں گرانے اور خون خرابہ کرنے کے لیے عمران خان نے بھیجا۔ پولیس اور رینجرز پر حملے کئے گئے، اور سر اور آنکھیں پھوڑی گئیں۔ کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا۔
سازشوں کا ایک ہی خالق
سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں، معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو لوگ ملک کے خلاف اس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔