کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دوں گی، اگر صوبے پر کوئی انگلی اٹھے گی تو توڑ دوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز

سیلاب پر سیاست کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے مگر افسوس کے ساتھ انہوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی۔ زرداری میرے بزرگ ہیں، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں، پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائیں کہ سندھ میں آفت آئے تو پنجاب ہمیشہ ساتھ کھڑا ہوگا۔ کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دوں گی، اگر صوبے پر کوئی انگلی اٹھے گی تو توڑ دوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کھوجک سرنگ کے لیے ہزاروں مزدور لائے گئے، رہائش کا انتظام بڑے میدان میں کیا گیا، ان کی تفریح کے لیے فنکار بلائے گئے جن میں ”شیلا رانی“ بھی شامل تھیں۔
الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی تقریب
ڈی جی خان میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید نہیں کرنا چاہتی مگر بی آئی ایس پی میں صرف 10 ہزار ملتے ہیں، ہم نے 10 لاکھ دینے ہیں۔ کہا جاتا ہے دنیا کے سامنے ہاتھ کیوں نہیں پھیلایا؟ دنیا سے امداد کی بات کوئی باعزت شخص کیسے کر سکتا ہے؟ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ ابھی تک وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ایک پیسہ نہیں لیا، پنجاب حکومت کو مفت مشورے دیئے جا رہے ہیں، سندھ میں کیا حال ہے بات نہیں کرنا چاہتی۔ سینٹرل، ساؤتھ، نارتھ پنجاب، کسی میں کوئی فرق نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال 35 مختلف عالمی زبانوں میں ترجمہ کر کے خطبہ حج نشر کرنے کی تیاریاں
این ایف سی شیئر اور عوامی فنڈز
ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا شئیر ہر کسی کو برابر ملتا ہے، حلفا کہتی ہوں ابھی تک شہبازشریف سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کی عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں کرنا تو اس پیسے کا کیا کرنا؟ جہاں کارڈ کے ذریعے پیسے دینے ہیں وہاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام لگانے کو نا مناسب قرار دے دیا
جنوبی پنجاب صوبے کا قیام
انہوں نے کہا کہ میں آج ڈی جی خان آکر بہت خوش ہوئی ہوں، اویس لغاری نے مجھے چادر دی اور کہا بوڑھی عورت نے دی ہے۔ ڈی جی خان میں، میں نے دیکھا لوگ الیکٹرک بس سے خوش ہیں۔ ڈی جی خان کو 100 بسیں مل رہی ہیں، 200 بسیں آئی تھیں جن میں سے 101 بسیں ڈی جی خان کیلئے آئیں ہیں۔
سیلاب متاثرین کی مدد
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام صرف ایک سیاسی نعرہ ہے۔ ابھی یہ بسیں میانوالی میں لانچ ہوئی ہیں، آج ڈی جی خان میں لانچ ہوئی ہیں۔ مجھے بتایا گیا تھا جنوبی پنجاب کے بچوں کی گروتھ کم ہے، میں نے جنوبی پنجاب میں دودھ پروگرام شروع کیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وزرا نے بھرپور ساتھ دیا اور متاثرین کو ہر سطح کا ریلیف فراہم کرنے میں مصروف رہے۔ صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ نعرے لگانے والا صرف نعرہ ہے، جنوبی پنجاب کے نعرے لگانے والوں نے اپنے دور میں کیوں نہیں بنایا۔