اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ
زلزلے کی شدت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا نارتھ لندن کالجیٹ سکول دبئی ماڈل اقوام متحدہ (NLCSDMUN) کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
زلزلے کی تفصیلات
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال میں 5 اعشاریہ 5 شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز اور عوامی ردعمل
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








