میچ سے پہلے میچ شروع ہو گیا، بھارتی کپتان ٹرافی شوٹ کیلئے نہیں آئے، سلمان آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنائی
ایشیا کپ فائنل سے قبل ٹرافی شوٹ کی کمی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ فائنل سے پہلے پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی شوٹ نہیں ہوا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاکستانی کپتان سلمان آغا کے ساتھ ٹرافی شوٹ کے لیے نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں میاں بیوی شرمناک جرم کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سلمان آغا کا اکیلا ٹرافی کے ساتھ شوٹ
بھارتی کپتان کے نہ آنے پر سلمان آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنائی۔
بھارتی ٹیم کا وضاحت
بھارتی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے بھارتی میڈیا کو پیغام دیا گیا کہ ہمیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی شوٹ کا نہیں کہا گیا تھا۔








