معاشی استحکام، ترقی کا وقت آ چکا ہے، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے : وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی معیشت پر گفتگو
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، ترقی کا وقت آچکا ہے، پاکستان خارجی، معاشی اور عسکری میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار دلہن سے ہسپتال میں شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی
بیرون ملک پاکستانیوں سے خطاب
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق لندن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ عظیم پاکستانی ہیں، ملک کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں، دو تین سال پہلے معیشت ہچکولے کھا رہی تھی۔ معیشت مستحکم ہورہی ہے، معیشت کی ترقی کا وقت آچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث بدنام زمانہ ملزم نور عرف منا ڈانسر کو گرفتارکرلیا
کرکٹ کی مثال
کرکٹ کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ پاکستان سفارتی، معاشی اور عسکری میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہم نے جنگ جیتی، دشمن کو شکست فاش دی، کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑ کر آیا ہوں، اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس؛ عدالت کی ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا
غزہ میں امن کی دعا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دعا ہے غزہ میں امن قائم ہو، جنگ کا خاتمہ ہو، غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو دنیا کے سامنے بہترین انداز میں اجاگر کیا، غزہ میں 64 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
پاک امریکہ تعلقات
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اچھی رہی، پاک امریکہ تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔







