میں نے شادی کر لی اور اپنے شوہر کے ساتھ تھی، بازیاب ہونے والی 9ویں جماعت کی طالبہ کا عدالت میں جواب
لاہور میں 9ویں کلاس کی طالبہ کی بازیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سے بازیاب ہونے والی 9ویں کلاس کی طالبہ نے عدالت کو بتایا کہ میں نے شادی کر لی اور اپنے شوہر کے ساتھ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے خلاف میچ میں دھواں دار سنچری کے بعد صائم ایوب کی گفتگو
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 9ویں کلاس کی طالبہ کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی، کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو لاہور سے بازیاب کرکے عدالت پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان بیمار ہیں ، کپتان محمد رضوان
لڑکی کا بیان
عدالت نے بازیاب ہونے والی لڑکی سے استفسار کیا کہ آپ کہاں تھیں اتنے روز غائب رہیں؟ لڑکی نے جواب دیا کہ میں نے شادی کی ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی، اسد قیصر
عمر اور تعلیم
عدالت نے لڑکی سے پوچھا کہ آپ کون سی کلاس کی طالبعلم ہیں اور آپ کی عمر کیا ہے؟ لڑکی نے جواب دیا کہ میں 9ویں کلاس کی طالبعلم ہوں اور میری عمر ساڑھے 17 سال ہے۔
والد کا دعویٰ
لڑکے کے والد نے نادرا کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہی ہے، اس کی عمر 15 سال ہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور لڑکی کو ایک ہفتے کیلئے دارالامان بھجواتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔








