ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر پابندی لگا دی گئی

مری میں تعمیرات پر پابندی
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکہ کوہسار میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Reasons Behind the Closure of the Popular Drama “CID” Revealed After Many Years
ممنوعہ سرگرمیاں
اسی طرح، مری میں اسٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی 3 ماہ کے لیے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹیریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
نئے پروجیکٹس پر پابندی
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی پابندی ہوگی۔ یہ فیصلہ مری ماسٹر پلان کے تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔