حکومت سندھ کی جانب سے دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ

حکومت سندھ کی نئی ٹیکسی سروس کا آغاز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو پکڑا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ای وی ٹیکسی سروس کی خصوصیات

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا دسمبر 2025 تک ای وی ٹیکسی سروس بھی عوام کو فراہم کر دی جائے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات ملیں۔ ابتدائی مرحلے میں آنے والی ای وی ٹیکسیوں میں خواتین کے لیے ٹیکسیاں مخصوص کی جائیں گی۔

کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کا حل

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کم کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں بھی جلد شامل ہوں گی۔ ای وی گاڑیوں کے لیے انفرا اسٹرکچر اور چارجنگ اسٹیشنز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے تاکہ یہ منصوبہ پائیدار اور کامیاب ثابت ہو۔ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...