سیشن کورٹ لاہور نے ملزم یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کردی
لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے ملزم یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون مسافر نے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ چوہدری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا بیان سیاسی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
وکیل کا مؤقف
دوران سماعت، ڈکی بھائی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ اس مقدمے میں کوئی ایک بھی گواہ موجود نہیں ہے، نہ ہی ان کے مؤکل کو کسی قسم کا نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی ایپ ریکور کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کی طرح یہاں انسان بدل جاتے ہیں
انکوائری کی تفصیلات
وکیل نے مزید بتایا کہ انکوائری کا آغاز 30 جون کو ہوا، جبکہ ڈکی بھائی کو 13 اگست کو گرفتار کیا گیا اور مقدمہ 17 اگست کو درج کیا گیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پییکا 37 لگائی، جس کا مطلب یہ ہے کہ کیا یہ غیر قانونی ایکٹیویٹی ہے تو پہلے اس کو بلاک کیا جاتا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس شروع، بابا وانگا کی پیشنگوئی سامنے آگئی
پی ٹی اے کے کردار پر سوالات
وکیل نے کہا کہ اگر یہ ایپس غیر قانونی تھیں تو سب سے پہلے پی ٹی اے یا متعلقہ ادارے کو انہیں بلاک کرنا چاہیے تھا۔ 2020 کے رول بھی ان کو کہتے ہیں کہ اگر اس طرح غیر قانونی ایپس چل رہی ہیں تو انہیں بند کروائیں۔ جب تک مقدمہ درج ہوا، اس وقت تک پی ٹی اے نے ان ایپس کو نہ تو بین کیا تھا اور نہ ہی غیر قانونی قرار دیا تھا۔
فیصلے کا انتظار
بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ چوہدری نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جبکہ نیشنل سائبر انوسٹیگیشن ایجنسی نے جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








