حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 6اوورز کرکٹ ہنگامہ ٹورنامنٹ 23 ستمبر کو جدہ میں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت
تجارتی پابندی کی پس منظر
’’جیو نیوز‘‘ نے ذرائع وزارت تجارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
سمگلنگ کی شکایات کا جائزہ
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونے کی سمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔ حالیہ مہینوں میں سونے کی سمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔