کے پی میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کیلئے خواتین ممبران کا اعلان
ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کی تشکیل
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا، صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 8 فروری ووٹ چوری اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ بھی ہے اور بلوچستان و اسلام آباد میں معصومین کی شہادتوں پر یوم سوگ بھی،سلمان اکرم راجا
منتخب اراکین
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں دھمکیوں سے نہیں: خواجہ آصف
دیگر اراکین کی تفصیلات
اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ سکیم، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی، چشتیاں میں 666 پلاٹ دے کر آغاز کیا جائے گا
اضلاع کے مزید نمائندے
سوات اور شانگلہ کے لیے افشاں حسین، ہری پور کے لیے شازیہ جدون، کوہاٹ کے لیے جمیلہ پراچ، لکی مروت اور اورکزئی کے لیے فرح خان، مانسہرہ کے لیے ثونیہ حسین اور مردان کے لیے شازیہ طہماس رکن ہوں گی۔
کرک ہنگو کے لیے مہر سلطانہ، چارسدہ کے لیے اشبر جدون، جنوبی وزیرستان کے لیے فرزانہ شاہین، بونیر کے لیے نادیہ شیر، اَپر دیر کے لیے خدیجہ بی بی، ملاکنڈ کے لیے شاہدہ وحید اور شمالی وزیرستان کے لیے ثوبیہ شاہد ممبر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2021
خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2021 میں منظور کیا گیا تھا۔
قانون میں ترمیم
پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے کمیٹی کی سربراہی خواتین ارکان اسمبلی کو دینے کے لیے قانون میں ترمیم پیش کی تھی، ترمیم کے بعد جن اضلاع میں خواتین ارکان اسمبلی ہوں گی وہاں خاتون ایم پی اے کمیٹی کی سربراہی کرے گی.








