مذہبی جماعت جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 گیندوں پر 5 وکٹیں، مینز کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم
پروگرام "جیو پاکستان" میں گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کرلیا۔ مذہبی جماعت جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، حکومت کا فیصلہ کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں، یہ ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے طویل مدت کا پیکیج تیار کرلیا۔
ہوائی معیار اور صوبائی کوششیں
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کاہنہ میں ایک بار ایئر کوالٹی انڈیکس 660 تک چلا گیا تھا، کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد کاہنہ میں اے کیو آئی 160 پر آگیا، محکمہ ماحولیات آلودگی کو کم کرنے کے لیے بہت محنت کر رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا جواب
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پر جواب کس کو دینا ہے؟








