لاہور میں وارداتوں کے بعد خیبرپختونخوا میں چوری شدہ سامان بیچنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلبرگ پولیس نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 6 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر راولپنڈی میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ
گرفتاری کی تفصیلات
گلبرگ پولیس نے سینٹ میری کالونی پانی والی ٹنکی سے ملزمان کو گرفتار کیا جہاں وہ ایک گھر میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان سے 6 پستول، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار، نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان چوری شدہ مال کو خیبر پختونخوا لے جا کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔
ملزمان کی شناخت
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان جان محمد، جہانزیب، وحید اللہ، ببلو کا تعلق پشاور جبکہ ملزم شمسین کا تعلق ایبٹ آباد اور ملزم جمشید کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔








