چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیدی
نئے معاہدوں کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
پی سی بی اور فرنچائزز کی ملاقات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پی ایس ایل کی چارٹرڈ فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے۔ ویلیوایشن فرم نے محسن نقوی کو پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
مشاورت اور ہدایات
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویلیوایشن رپورٹ کے حوالے سے سوالات کیے، ساتھ ہی چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت بھی کی۔ محسن نقوی نے فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ طے ہوگا اور فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے جائے گی۔
پی ایس ایل کی فرنچائزز کی صورتحال
خیال رہے کہ پی ایس ایل کی 6 فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، اب پی ایس ایل فرنچائزز کی تعداد 8 ہونے جا رہی ہے۔ پی سی بی کے مطابق نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔








