ہمارے ساتھ اکثریت نوجوانوں کی ہے، اگر آپ سیاسی میدان اور جلسے جلوس نہیں روکیں گے تو نوجوان کس طرف جائیں گے، جنید اکبر خان
جنید اکبر خان کا بیان
راولپنڈی (دیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ سب کا فائدہ اسی میں ہے کہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، اداروں کا فائدہ بھی اسی میں ہے اور ہمارا بھی۔ ہمارے ساتھ اکثریت یوتھ سے ہے، اگر آپ سیاسی سپیس نہیں دیں گے اور جلسے جلوس نہیں کرنے دیں گے تو یوتھ کس طرف جائے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر گفتگو
کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کوئی غیر آئینی غیر قانونی بات نہیں کی ہے۔ ہم صرف عمران خان کے لیے ہی سپریم کورٹ کے باہر نہیں آئے بلکہ ہم عدالتوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی یہاں آئے ہیں، ہم پاکستان کے شہری ہیں ہمیں کہیں پر بھی جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
سب کا فائدہ اسی میں ہے کہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں اداروں کا فائدہ بھی اسی میں ہے اور ہمارا بھی، ہمارے ساتھ اکثریت یوتھ سے ہے اگر آپ سیاسی سپیس نہیں دیں گے جلسے جلوس نہیں کرنے دیں گے تو یوتھ کس طرف جائے گی۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر pic.twitter.com/SSxBksz5N1
— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) October 28, 2025








