پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان نے ٹاس جیت لیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقی قائد ڈونوون فریرا ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔
یہ بھی پڑھیں: فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، بلاول
ٹیموں کی تفصیلات
پاکستانی الیون میں شامل کھلاڑی: صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کھلاڑی: ڈونوون فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لیندسے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن زندگی گزارنے کا موقع دیں۔۔۔ باجوڑ کے عوام کا دہشتگردوں کے خلاف احتجاج، انگریزی جریدے کی گمراہ کن رپورٹنگ پر شدید ردعمل
میچ کے اعداد و شمار
اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 210 رہا ہے، آؤٹ فیلڈ تیز ہے، بولر یہاں جتنی غلطی کم کرے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔
آگاہی مہم
سیریز کا پہلا میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کا حصہ ہے، پاکستانی ٹیم نے اس مقابلے میں گلابی رنگ کی خصوصی کٹ زیب تن کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اترے ہیں، میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہیں، کمنٹیٹرز براہ راست نشریات میں آگاہی پیغامات شیئر کریں گے۔








