راولپنڈی: ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا
بڑے نرکوٹکس خلاف کارروائی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب دو سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 2 بچے جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس، انتظامیہ سے رپورٹ طلب
منشیات کی برآمدگی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر ۱۹ کرکٹ ورلڈ کپ: سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ۸ وکٹ سے ہرا دیا
غیر قانونی ڈرون اسمبلی کا انکشاف
ابتدائی تفتیش کے دوران لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز، ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹیچرز کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، آڈیو ویژول ٹیچنگ شروع، طلباء کے لیے سکول میل پروگرام جاری
ڈرون کمپنی کے ہیڈ آف فنانس کی گرفتاری
اے این ایف حکام نے بتایا کہ ڈرون کمپنی کے ہیڈ آف فنانس کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو بغیر قانونی اجازت کے ڈرون اسمبلی اور مرمت میں ملوث تھا۔ ان ڈرونز کو سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تشویشناک امر ہے، تاہم فورس جدید انسدادی اقدامات کے ذریعے ایسے نیٹ ورکس کو ناکام بنا رہی ہے۔








