چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا
 
			چلغوزے کی قیمت میں تاریخی کمی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) اولیاء کے شہر ملتان میں چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی ہے، سردیوں کا مقبول میوہ چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، امریکہ تعلقات میں بڑا’’ ری سیٹ‘‘، بھارت کے ’’عالمی کھلاڑیوں‘‘ سے تعلقات متاثر، ساؤتھ ایشیا میں حقیقی’’ ریجنل اسٹیبلائزر ‘‘ کون۔۔؟ تہلکہ خیز رپورٹ
سال بھر کی نسبت قیمت میں نمایاں کمی
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق ملتان میں پچھلے سال 16 ہزار روپے کلو ملنے والا چلغوزہ اب 8 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ
فصل کی وافر مقدار اور اس کے اثرات
دکاندار کا کہنا تھا کہ اس سال چلغوزہ کی فصل وافر ہے، جس کی وجہ سے ریٹ آدھے ہو گئے ہیں۔ چلغوزے کی قیمت کم ہوتے ہی مارکیٹوں میں بہار آ گئی ہے۔
شہریوں کا ردعمل
دوسری جانب شہری کا کہنا تھا کہ سستا چلغوزہ سردیوں کی محفلوں کا لازمی حصہ بننے لگا ہے، پچھلے سال سوچ کر خریدتے تھے، اب کھل کر لے رہے ہیں۔
 
				








 
  