چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا
چلغوزے کی قیمت میں تاریخی کمی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) اولیاء کے شہر ملتان میں چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی ہے، سردیوں کا مقبول میوہ چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تقریباً پونے 2 ارب روپے کے سونے کے ٹوائلٹ کی چوری، ملزم کو کیا سزا سنائی گئی؟
سال بھر کی نسبت قیمت میں نمایاں کمی
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق ملتان میں پچھلے سال 16 ہزار روپے کلو ملنے والا چلغوزہ اب 8 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
فصل کی وافر مقدار اور اس کے اثرات
دکاندار کا کہنا تھا کہ اس سال چلغوزہ کی فصل وافر ہے، جس کی وجہ سے ریٹ آدھے ہو گئے ہیں۔ چلغوزے کی قیمت کم ہوتے ہی مارکیٹوں میں بہار آ گئی ہے۔
شہریوں کا ردعمل
دوسری جانب شہری کا کہنا تھا کہ سستا چلغوزہ سردیوں کی محفلوں کا لازمی حصہ بننے لگا ہے، پچھلے سال سوچ کر خریدتے تھے، اب کھل کر لے رہے ہیں۔








