بلوچستان کے عوام تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ انکا بنیادی حق ہے: حافظ نعیم الرحمان کا جعفر آباد میں ’’بنو قابل انٹری ٹیسٹ‘‘ کے شرکاء سے خطاب
 
			بلوچستان کی ترقی اور نوجوانوں کے حقوق
جعفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روزگار مانگتے ہیں، تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اچانک اپنی ایک کروڑ کی نوکری چھوڑ دی، وجہ ایسی کہ نوکری پیشہ لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں
مفت آئی ٹی کورسز کا پروگرام
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں "بنو قابل پروگرام" کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفر آباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ 5 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے کے بعد فیصل آباد پہنچ گئیں
تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں کو روزگار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔ جس ملک کے 32 فیصد نوجوان بے روزگار ہوں، وہ کیسے ترقی کرے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم دی جائے اور ان کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کے صحراؤں میں بھی معیاری تعلیم کے ادارے ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کل کے جلسے میں کیا ہوا اور کیوں ہوا۔۔۔؟ پی ٹی آئی پشاور کے صدر کا ردعمل بھی آ گیا
جماعت اسلامی کا عزم
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کر رہی ہے۔ نوجوان اس قوم اور ملک کی اصل طاقت ہیں۔ جس قوم کے پاس تعلیم سے محبت کرنے والے نوجوان ہوں، اسے ترقی اور خوشحالی میں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حکمرانوں نے نا صرف قوم بلکہ کروڑوں نوجوانوں کو مایوس کیا اور انہیں تعلیم اور روزگار سے محروم رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد کا اظہار، مشرق بینک کا پاکستان میں داخلہ: پاکستان بینکس ایسوسی ایشن
خدمت کے نئے مواقع
ہم نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کے ساتھ ساتھ ڈگری پروگرامز کی بھی سکالرشپس فراہم کریں گے۔ بلوچستان کے نوجوان بیٹوں اور بیٹیوں کو گھریلو دستکاریوں اور چھوٹی صنعتوں کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ محنت کر کے اپنے خاندانوں کی عزت و وقار کے ساتھ کفالت کرسکیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بیرون ملک بھی سکالرشپس دلوائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
نوجوانوں کا عزم اور دعوت
میرا نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ آپ جہاں تک پڑھنا چاہیں، الخدمت آپ کو پڑھائے گی۔ بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کا یہ اجتماع اس بات کا اعلان ہے کہ وہ پڑھنا اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو 21:22:23 نومبر کو لاہور مینار پاکستان اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ یہ انقلابی اجتماع ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ یہ اجتماع "بدل دو نظام" کے نعرے کی بنیاد پر ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی سیلاب کے باعث بیماریوں کا پھیلاؤ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی
جاگیرداری اور وڈیرہ شاہی نظام کی مخالفت
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم جاگیرداری اور وڈیرہ شاہی نظام نہیں چلنے دیں گے۔ پاکستان کسی وڈیرے، جاگیردار، جرنیل اور حکمران کا نہیں۔ کوئی سردار، وڈیرہ اور سرمایہ دار جماعت اسلامی کے کارکن کو غلام نہیں بنا سکتا۔ حکمران تعلیم کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بجائے ایک نظام، ایک کتاب اور ایک نصاب کے لیے ہمیں سہولتیں مہیا کریں۔
غربت اور امداد کا مسئلہ
حکومت چند ہزار دے کر سمجھتی ہے کہ اس نے غریبوں کو کھانے کو دے دیا۔ 13 ہزار کی امداد دے کر آپ کس طرح ایک خاندان کی کفالت کر سکتے ہیں؟ پڑھے لکھے نوجوان برسر روزگار آئیں گے تو اپنے خاندانوں کی عزت و وقار کے ساتھ کفالت کرسکیں گے۔
 
				








 
  