ایک اور سکھ رہنما قتل۔۔۔’’را‘‘ کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار بے نقاب ۔۔۔’’سکھ فار جسٹس تنظیم ‘‘ نے اہم اعلان کر دیا
سکھ رہنما کا قتل
ٹورنٹو (خصوصی رپورٹ) ایک اور سکھ رہنما قتل، ’’را‘‘ کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار بے نقاب، ’’سکھ فار جسٹس تنظیم‘‘ نے اہم اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
بھارتی خفیہ ایجنسی کی شمولیت
تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے ’’را‘‘ کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار بے نقاب ہو گیا ہے، سفاک مودی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں ہمیں عبادات کے ساتھ معاشرے میں انسانیت کے لیے خدمات سرانجام دینی چاہیے، محمد ثقلین مہرو
درشن سنگھ سہسی کا قتل
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق بین الاقوامی کمپنی ’’کینم انٹرنیشنل‘‘ کے صدر اور سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کو کینیڈا میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ فوٹیج اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں وینکوور میں بھارتی قونصل خانہ کے عملے کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے پبلک سیکٹر کمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں۔
قومی سلامتی کا خطرہ
بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ علیٰحدگی پسند سکھوں کو قتل کرنے کے لئے باقاعدہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی اس گھناؤنی سازش نے کینیڈا کی قومی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق درشن سنگھ سہسی کا قتل بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی بیرونِ ملک سفارتی سرپرستی کے ساتھ کام کرنے کا واضح ثبوت ہے۔
احتجاج کا اعلان
درشن سنگھ سہسی کے قتل پر علیٰحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس نے کینیڈا میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کا مؤقف ہے کہ ’’را‘‘ بھارتی قونصل خانوں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کر رہی ہے، انتہا پسند مودی سکھوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو بطور پالیسی استعمال کر رہا ہے۔ سفاک مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پر دہشت گردی کے مذموم عزائم دنیا بھر میں عیاں ہو چکے ہیں۔








