ڈاکٹر شہباز گل کی وکیل میاں علی اشفاق پر کڑی تنقید

ڈاکٹر شہباز گل کا میاں علی اشفاق پر الزام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے معروف وکیل میاں علی اشفاق کو حساس ادارے کا ایجنٹ قرار دے دیا۔ میاں علی اشفاق پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کے وکیل ہیں۔ انہیں بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا: مشاہد حسین سید

خولہ چوہدری کے وکیل کی حیثیت

اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "لیں جی ابھی خولہ چوہدری کا وکیل بھی یہ حساس ادارے کا ایجنٹ میاں علی اشفاق بن گیا ہے۔ مجھے نہیں پتہ خولہ چوہدری کو اس نے خود ہی اٹھوایا ہے یا ادارے نے کہہ دیا کہ جاؤ چھوڑنا تو ہے ہی، تم نمبر بنا لو۔"

یہ بھی پڑھیں: ریلوے نے کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی

شہباز گل کے تجربات

شہباز گل نے مزید کہا: "ویسے یہ ٹاؤٹ دعویٰ کرتا ہے کہ ایک کیس میں اس نے مجھے ہرایا۔ وہ مجھے نہیں آپ نے عمران خان صاحب کو ہرایا تھا۔ اور جنرل باجوہ نے سیکٹر کمانڈر اور ان کے کرنل کے ذریعے مجھے اور لاہور میں موجود میرے وکلا کو دھمکی لگائی تھی کہ کیس واپس لے لو۔ میں نے عمران خان صاحب سے پوچھا۔ انہوں نے کہا نہیں لینا، مقابلہ کرنا ہے۔ پھر سیکٹر کمانڈر نے مجھے بتایا کہ آپ ان کے وکیل ہوں گے اور میں کیس ہار جاؤں گا۔ وہی ہوا، پہلی تاریخ پر بغیر سنے ہمارا کیس خارج کر دیا گیا۔ ظاہر ہے ادارے کا زور تھا، ورنہ آپ جیسے ٹٹو وکیل کی کوئی خوبی نہیں۔"

شہباز گل کی طنز

شہباز گل نے میاں علی اشفاق پر طنز کرتے ہوئے کہا: "مبارک ہو آپ نے باجوہ کا پٹہ پہن کر عمران خان صاحب کو کیس ہروا دیا تھا۔ کیونکہ میں نے شریفوں کی کرپشن کے خلاف وہ بیان عمران خان کے کہنے پر ہی دیا تھا۔ اور مجھے فخر ہے میں نے خان کے حکم پر باجوہ کی دھمکی کے باوجود کیس آخر تک لڑا۔ بڑا فخر ہے تمہیں اس بات پر۔ ہونا بھی چاہیئے۔ ٹاؤٹ اور کر کیا سکتا ہے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...