بشریٰ بی بی کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سزا معطلی، جلد سماعت کے لیے درخواست
بشریٰ بی بی کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9 خامیوں کی نشاندہی کر دی
جوڈیشل پالیسی کا حوالہ
روزنامہ جنگ کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں آثار قدیمہ کی سائٹ سے 2 توپیں دریافت، کتنی پرانی ہیں؟ جان کر یقین نہ آئے
ویمن پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔
نیب کا کردار
بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔








