سہیل آفریدی کا درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سخت موقف
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور بار اور ہائیکورٹ بار میں سب سے بڑا گروپ ہونے کے باوجود مسلم لیگی وکلاء مختلف دھڑوں میں بٹ جانے کے باعث 1996ء کے انتخابات ہار گئے تھے
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کا اہم اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈلاک ختم
درختوں کی کٹائی کے خلاف کارروائی
دوران اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس، ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات قوم کی امانت ہیں، ان کی لوٹ مار برداشت نہیں کی جائے گی، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
غیر قانونی شکار کے خلاف کاروائی
انہوں نے غیر قانونی شکار کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی تجارت میں ملوث افراد کو فورا گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس کیا آپشنز ہیں اور طویل جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟ الجزیرہ کی تہلکہ خیز رپورٹ آگئی
جنگلی حیات کے تحفظ کا عزم
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنائے گی، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سخت ترین قانونی اصلاحات اور سزاؤں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، قانون کی خامیوں کے باعث قومی وسائل کی لوٹ مار ناقابل برداشت ہے۔
محکموں کی ذمہ داری
سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے قانون میں موجود سقم کی نشاندہی کر کے نئی تجاویز پیش کریں، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کو مزید مؤثر بنایا جائے۔








