شاہدرہ فلائی اوور پر ڈیوٹی کے دوران ٹرک نے کانسٹیبل حامد کو کچل دیا، حالت تشویشناک
افسوسناک واقعہ پیش آیا
لاہور(زین بابو)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل حامد شاہدرہ فلائی اوور پر ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات پر کمشنر کا نوٹس
حادثے کی تفصیلات
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک کی بریک اچانک فیل ہو گئیں۔ ٹرک کے آگے ایک رکشہ موجود تھا جسے کانسٹیبل حامد سائیڈ پر کروا رہا تھا تاکہ کوئی بڑا حادثہ نہ ہو، مگر اسی دوران حامد خود ٹرک کی زد میں آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے گیمر نے Temu کی بدولت اپنے گیمنگ سیٹ اپ کو نئی بلندی پر پہنچا دیا
زخمی کانسٹیبل کی حالت
حادثے کے نتیجے میں کانسٹیبل حامد شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔
تحقیقات کا آغاز
ذرائع کے مطابق کانسٹیبل حامد تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے آپریشنل وِنگ میں انسپکٹر رانا وقاص کی ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔








