27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں، فاروق ستار
فاروق ستار کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقتولہ بانو کا شوہر اور والد قتل کے خلاف تھے، وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی: حامد میر کا انکشاف
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو
پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیا بلا ہے؟ ہم اس سے بالکل بے خبر ہیں، ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آئی، کسی کی بات سن کر تبصرہ نہیں دے سکتا۔
خصوصی رات اور روزے کی اہمیت
فاروق ستار نے مزید کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں جو بڑی شب ہے اور جو لیلۃ القدر کہلاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 واں جو روزہ ہوتا ہے، وہ بڑا دن اور بڑا روزہ ہوتا ہے، پاکستان کا قیام بھی 27 ویں روزے کو ہی ہوا تھا۔








