کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا
مادھوری ڈکشٹ کا شو: ناظرین کی مایوسی
اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے کینیڈا میں ہونے والے شو کو ناظرین کی شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، جب اداکارہ تین گھنٹے تاخیر سے سٹیج پر پہنچیں۔ مداحوں نے ایونٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج گفتگو ہوگی
شو کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کا شو 2 نومبر کو ٹورنٹو میں منعقد ہوا، جسے ایک شاندار لائیو کانسرٹ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ تاہم تقریباً تین گھنٹے تاخیر کے بعد آغاز ہونے والے اس شو میں مادھوری کی پرفارمنس محدود وقت تک جاری رہی، جس پر حاضرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ
تاخیر اور مشکلات
شو کا اعلان شام 7:30 بجے کے لیے کیا گیا تھا، لیکن مادھوری تقریباً 10 بجے سٹیج پر آئیں۔ تاخیر کے دوران ناظرین کو طویل انتظار، ناقص انتظامات اور غیر واضح معلومات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی کا اختتام: مدثر کے ساتھ اگر دوست دوست نہ رہے تو اس بریک اپ کا سامنا کیسے کریں؟
شرکاء کے تاثرات
سوشل میڈیا پر شرکا نے لکھا کہ ہم نے ایک شاندار پرفارمنس کی توقع کی تھی، مگر شو میں زیادہ تر گفتگو تھی اور ڈانس نہ ہونے کے برابر تھا۔ ناظرین نے کہا کہ ایونٹ کے ٹکٹ انتہائی مہنگے تھے، لیکن اس کے باوجود انتظامی خامیاں نمایاں رہیں۔ شو کے آغاز میں غیر ضروری تاخیر، آواز اور روشنی کے مسائل، اور غیر متوقع فارمیٹ نے شائقین کو ناراض کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک اور قدم، ای آر پی سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا
مداحوں کا دفاع
دوسری جانب کچھ مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر اور بدانتظامی کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوتی ہے، مادھوری پر نہیں۔
ٹور کی شفافیت پر سوالات
ذرائع کے مطابق یہ ایونٹ مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس اینڈ چٹ چیٹ ٹور کا حصہ تھا، جس کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں سے براہِ راست ملاقات کرنا تھا، تاہم ٹورنٹو میں سامنے آنے والی شکایات کے بعد اس ٹور کی تنظیمی شفافیت اور معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔








