نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا
سود کی شرح میں تبدیلی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
نئی شرح کا اطلاق
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق بچت سکیموں پر منافع کی نئی شرح 4 نومبر سے لاگو ہوگی۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.3 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی
مختلف سکیموں پر منافع
بہبود، پنشنر، اور شہدا فیملی اکاؤنٹس پر شرح 12.72 فیصد مقرر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.92 فیصد ہوگی، جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس و اکاؤنٹس پر شرح منافع 10.60 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
مزید معلومات
شارٹ ٹرم انویسٹمنٹ، سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع 10.44 فیصد ہوگا۔ سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع 9.50 فیصد برقرار ہے۔ ثروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی سالانہ شرح منافع 9.92 فیصد پر برقرار ہے۔








