ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، عوام میں پذیرائی مل رہی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لندن میں مختصر قیام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برازیل کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیا۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کوپ 30 میں بطور مبصر کی حیثیت سے نہیں بلکہ باقاعدہ طور پر شریک ہو رہی ہیں۔ ستھرا پنجاب دنیا کا منظم ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔ پنجاب میں ای موبلٹی شروع ہوچکی ہے، الیکٹرک بسیں اور الیکٹرک بائیک متعارف کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی معمر خاتون کے سر پر سینگ نکل آیا

ٹرانسپورٹ ترقی اور ماحولیاتی اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کو بتدریج گرین انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹورازم، وائلڈ لائف اور ماحولیات میں بہتری کے لئے خاطرخواہ اقدامات کا ذکر کیا۔ سموگ میں کمی اور خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30 اجلاس میں اپنے پروجیکٹ پیش کیے جائیں گے۔

شہباز شریف کی تربیت اور عوامی محبت

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف صاحب نے میری ٹریننگ کی ہے اور میں انہی کے نقش قدم پر چل رہی ہوں، وہی میرے مینٹور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے جو محبت اور پیار ملا، وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے وزارت اعلیٰ میں کوئی مشکل درپیش نہیں آئی۔ حکومت میں ہم ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں پذیرائی مل رہی ہے۔

Categories: اہم خبریں

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...