وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان صرف قابل مذمت نہیں بلکہ پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی بھی کوشش ہے، مولانا طاہراشرفی
مذمت کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہرمحمود اشرفی نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالہ سے جو گفتگو کی وہ قابلِ افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامشورو ٹرک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
حکومتی بیان کی تنقید
اپنے بیان میں مولانا طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ یہ بیان صرف قابل مذمت نہیں بلکہ یہ پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش بھی ہے۔ پاک فوج پر جس طرح کے الزامات وزیراعلیٰ نے لگائے ہیں ایسی تو ہندوستان نے بھی نہیں کی۔ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ ہے اور یہ کبھی بھی غیر محفوظ نہیں ہوں گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالہ سے انتہائی گمراہ کن گفتگو کی۔ پاک فوج کی اساس ایمان، تقویٰ، جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ پاک فوج ایک بڑی جنگ دہشت گردی کے خلاف لڑ کر کامیاب ہوئی ہے اور ایک بار پھر پاکستان پر مسلط جنگ کا مقابلہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ سب کو 26ویں آئینی ترمیم مبارک ہو ، بلاول بھٹو زرداری
تاریخی حقائق کا ذکر
مولانا طاہرمحمود اشرفی نے مزید کہا کہ پاک فوج کی مساجد میں بھی دہشت گردوں نے آ کر دہشت گردی کی۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو وزیراعلیٰ کو عقل و شعور دینے کی ضرورت ہے۔ کیا کبھی وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھیوں نے اُس وقت بھی کوئی بات کی جب مساجد سے لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں؟ پاکستان میں 70 فیصد دہشت گردی کے واقعات جمعہ کے روز ہوئے، یہ مساجد کس کا ہدف تھیں؟ سیاسی مخالفت میں اس حد تک نہ جائیں کہ اس سے ملک، قوم اور پاک فوج کا وقار مجروح ہو۔ اس طرح کی بیان بازی وزیراعلیٰ کے منصب کے شایان شان نہیں۔ انہوں نے نفرت میں جو بات کی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ گفتگو صرف دشمن کے لیے فائدہ مند ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہرمحمود اشرفی کی شدید الفاظ میں مذمت
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ؛
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالہ سے جو گفتگو کی وہ قابلِ افسوس ہےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان صرف قابل مذمت نہیں… pic.twitter.com/dgliOHcPaL
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 7, 2025








