پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری جیل سے رہا، 30 یوم کے لیے نظر بند کیا گیا
پہلا بیان: شیخ وقاص اکرم کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے میری ابھی عارف رند صاحب سے بات ہوئی ہے انہوں نے مجھے یہ بتایا کہ پی ٹی آئی سوشل میدیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری کو جہلم جیل سے چند منٹ پہلے رہا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
دوسرا بیان: شاکر محمود اعوان کی جانب سے وضاحت
دوسری جانب صحافی شاکر محمود اعوان کا اپنے ایکس بیان میں کہنا ہے خولہ چودھری کی ضمانت منظور ہونے اور رہائی کے روبکار جاری ہونے کے بعد 30 یوم کےلیے نظر بند کردیا گیا۔ خولہ چودھری کو اسلام آباد سے جہلم منتقل کردیا گیا۔ خولہ چودھری کو اگر رہا کیا گیا تو نقص امن خراب ہوسکتا ہے، ڈی سی کی جانب سے نظر بندی نوٹیفکیشن میں موقف اپنایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
خولہ چوہدری کی ضمانت منظور ہونے اور رہائی کے روزگار جاری ہونے کے بعد 30 یوم کےلیے نظر بند کردیا گیا۔۔ خولہ چوہدری کو اسلام آباد سے جہلم منتقل کردیا گیا۔۔ خولہ چوہدری کو اگر رہا کیا گیا تو نقص امن خراب ہوسکتا ہے، ڈی سی کا نظر بندی نوٹیفکیشن میں موقف pic.twitter.com/ThXMwdZxX1
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) November 7, 2025








