فلسفۂ خود داری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا لاہور میں پہلا دورہ: تہذیبی و ثقافتی مقامات کی سیر
اقبالؒ کی قومی رہنمائی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظمؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لے کر چلے۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیز پیغام دیا۔ قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے۔ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستان کی فلاحی ریاست کا خواب
علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، امریکہ کا 10 ایف 35 طیارے کیریبین جزیرہ پر بھیجنے کا اعلان
اسلام کا آفاقی پیغام
علامہ اقبالؒ اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کے لیے زندہ و پائندہ ہے۔ علامہ اقبالؒ کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔
معاشی و سماجی نظام کی تشکیل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادانہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اقبالؒ کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیر سے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا۔ آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔








