ہوشیار :کراچی میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک سڑک کتنے دنوں تک بند رہے گی؟ جانیے

کراچی میں سڑک کی بندش کی اطلاع

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہوشیار! نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک سڑک کتنے دنوں تک بند رہے گی؟ اس حوالے سے اہم اطلاع دی گئی ہے۔

سڑک کی بندش کی مدت

تفصیلات کے مطابق نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک سڑک 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) حکام کا کہنا ہے کہ روڈ بندش کی وجہ کے فور منصوبے کے تحت پانی کی لائن بچھانا ہے۔

پانی کی لائن کی تنصیب کا منصوبہ

’’جنگ‘‘ کے مطابق کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 2 اعشاریہ 7 کلو میٹر پانی کی لائن ڈالی جا رہی ہے۔ آگمینٹیشن پلان کے پہلے مرحلے میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک لائن بچھانے کا کام ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں حسن سکوائر سے نیپا چورنگی تک کام کیا جائے گا، کے فور فراہمیٔ آب منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران 96 انچ اور 72 انچ کی لائن ڈالی جائے گی۔

ٹریفک کی رہنمائی

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی لائنیں بچھانے کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہٰ دین پارک کی طرف بھیجا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...