کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی: وزیراعظم
وزیراعظم کا کیش لیس معیشت پر اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے صاحبزادے پاکستان نہیں جا رہے، صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا، جہاں شرکاء کو وزیرِ اعظم کے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 7 اوورز تک محدود
معاشی ترقی کا نیا راستہ
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا، مکمل طور پر کیش لیس معیشت اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے دیہی علاقوں میں آگاہی بڑھانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ اسرائیلی وزیراعظم جسے فلسطینیوں کے ساتھ امن کی خواہش پر قتل کردیا گیا
بہنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو ترجیح دی گئی، اور رمضان المبارک میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مستحقین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے بھیجی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی : علیمہ خان نے بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ پھر دھرنا دے دیا
گورننس کی بہتری اور کرپشن میں کمی
وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ نے ثابت کیا ہے افواج پاکستان، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں، آرمی چیف
بجلی اور گیس کے بلز کی ادائیگی کا نظام
اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلز پر راست ‘کیو آر’ کوڈز کے ذریعے ادائیگی کی جارہی ہے جس کی بدولت اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ممکن ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج اور آپریشن پر رد عمل جاری کر دیا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ترقی
وزیر اعظم کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ والٹس رواں ماہ کے اختتام تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اور مستحقین کو رقوم کی آئندہ قسط اسی کے ذریعے بھیجی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے سال میں پہلی ملاقات میں ہم ایک جسم دو قالب بن چکے تھے، غلطیوں کو چھوڑنے کا وعدہ کر کے پھر محنت کا ڈول ڈال دو کامیاب ہو جاؤ گے
اسلام آباد میں موبائل ایپلی کیشن
اسلام آباد میں سرکاری سروسز کے حصول کیلئے قائم موبائل ایپلی کیشن کو راست کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے اور ادائیگیاں اسی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔
نئے کاروبار اور ڈیجیٹل بینکنگ
شرکاء کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں نئے کاروبار کھولنے کے لیے لائسنس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے اور موجودہ تمام دکانوں پر راست ‘کیو آر’ کوڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ ملک میں ڈیجیٹل بینکس کے قیام کیلئے لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں.








