27ویں ترمیم مسودہ، حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں ترمیم کے مسودے پر حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
ترمیمی مسودے کی حتمی شکل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ مسودے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور یہ اب پرنٹنگ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔








