سینیٹ سے منظور شدہ 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی میں منظوری کل لی جائے گی،وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کاجلد 28ویں ترمیم کا عندیہ
27th Constitutional Amendment Introduced in National Assembly
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ سے منظور شدہ 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں بھی پیش کر دی گئی۔ منظوری کل لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
Indication of 28th Amendment
سما ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جلد 28ویں ترمیم کا عندیہ بھی دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے عمران خان سے مذاکرات سے انکار کردیا ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
Presentation in National Assembly
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے نامنظور کے نعرے لگاتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈرونز نئی دہلی پہنچ گئے، بڑی کارروائی کا دعویٰ
Remarks by Federal Health Minister
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز پر مشتمل 28ویں ترمیم جلد ایوان میں آئے گی کیونکہ کچھ جماعتوں کے اعتراض پر ہماری تجاویز کو 27ویں ترمیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
Key Objectives of the 27th Amendment
وزیرمملک خزانہ بلال اظہرکیانی نے کہا کہ دفاع اورگورننس کومضبوط کرنا ستائیسویں آئینی ترمیم کے بنیادی مقاصد ہیں۔ دوران اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس کل صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا۔








