کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ایونٹ قرار دے دیا
رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ایونٹ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل ؛لاہور ہائیکورٹ کی وفاقی سیکرٹری قانون کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت
آخری ورلڈ کپ کی تیاری
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا کہ اگلا ورلڈ کپ میرے فٹبال کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا۔ رونالڈو نے کہا کہ آئندہ ایک یا 2 سال میں فٹبال سے ریٹائر ہونے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں، حسن علی نے وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑدیا
2026 ورلڈ کپ کی کوالیفیکیشن کی صورتحال
واضح رہے کہ پرتگال نے تاحال 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی
ریٹائرمنٹ کی سوچ
اس سے قبل ورلڈ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 40 سال کی عمر میں شاندار کیریئر کو اس چمک دمک کے ساتھ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس لیے وہ اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قلات بس سانحہ :’’ دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ، ہمارے 3 بھائی شہید ہو گئے‘‘قوال ندیم صابری اور مسافروں کے تاثرات
مستقبل کی منصوبہ بندی
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 25، 26 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کی تیاری کر رکھی ہے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کے دباؤ کو برداشت کر لوں گا۔ ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے اس لیے میں اپنے فٹبال کے کیریئر کا اختتام کر کے اپنے، اہلخانہ اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔
کلب میں اسٹرائیکر کی کامیابیاں
واضح رہے کہ سعودی عرب کے الناصر کلب کے اسٹرائیکر نے ہمیشہ گول کیے ہیں۔ اور اب تک الناصر کلب اور مملکت دونوں کی طرف سے 952 گول کر چکے ہیں.
Cristiano Ronaldo has put a timeline on his cryptic retirement hint, saying he will hang up his boots in “one or two years”.
The Portugal forward, who has scored more than 950 goals for clubs and country after making his debut as a teenager at Sporting in 2002, said in an… pic.twitter.com/SdePCqu1ja
— News18 (@CNNnews18) November 11, 2025








