ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپور جواب دیں گے: وزیر دفاع

پاکستان کا افغانستان میں کارروائی کا امکان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان میں کارروائی کر سکتا ہے۔ ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپور جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

افغان مداخلت کے ثبوت

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ واقعات میں افغان مداخلت کے ثبوت ثالثوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔ ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپور جواب دیں گے۔ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار سچائی کا ثبوت نہیں ہو سکتا، افغان طالبان کی پناہ میں رہنے والے لوگ بار بار ہم پر حملہ کر رہے ہیں۔ وانا کیڈٹ کالج میں اللہ کی مہربانی سے پاک فوج نے کیڈٹس کو بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

بھارت کے حوالے سے موقف

خواجہ آصف نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے متعلق ہم حالیہ جنگ سے ہی ہائی الرٹ پر ہیں۔ بھارت افغانستان کے راستے جارحیت کر رہا ہے، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ہمارے ہمسائے کا دشمنی والا رویہ سامنے آ چکا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں، دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات میں اکثریت افغان دہشت گردوں کی ہے، افغان طالبان کا دشمنی والا رویہ سامنے آ چکا ہے۔

سفارتی آپشنز کا استعمال

دوست ممالک اگر کچھ دوا کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، افغان طالبان کی زبانی باتوں پر افغانستان میں کوئی بھروسہ نہیں کرتا تو ہم کیسے کریں۔ ثالثوں کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں کہ اس کے پیچھے بھارت ہے۔ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ سے دہشت گردوں کو پیسے ملتے ہیں، افغانستان سے متعلق دستیاب تمام سفارتی آپشنز استعمال کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...