ہم بالکل چاہتے ہیں کہ ادارے ہمارے ساتھ بیٹھیں، جنید اکبر
تحریک انصاف کی مذاکرات کی پیشکش
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
امن جرگے میں گفتگو
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم بالکل چاہتے ہیں کہ ادارے ہمارے ساتھ بیٹھیں لیکن اگر آپ کو تحریک انصاف سے مسئلہ ہے تو آپ ساری سیاسی جماعتوں کے سٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنا کر بیٹھ جائیں اور فیصلہ کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت من و عن عملدرآمد کرے گی۔
جنید اکبر کا اعلان
ہم بلکل چاہتے ہیں کہ آپ (ادارے) ہمارے ساتھ بیٹھیں لیکن اگر آپ کو تحریک انصاف سے مسئلہ ہے تو ok fine آپ ساری سیاسی جماعتوں کے سٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنا کر بیٹھ جائیں فیصلہ کر لیں ہمارا وعدہ ہے خیبرپختونخوا حکومت من و عن عملدرآمد کرے گی۔
صوبائی صدر جنید اکبر pic.twitter.com/6Y157RBBas— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) November 12, 2025








