قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنا ایک نامناسب اور غیر اخلاقی رویہ ہے جو کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں،ایمل ولی خان
اسلام آباد میں بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اور سینیٹر ایمن ولی خان کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ اور احترام دونوں کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اور دیگر ممالک کے قومی ترانوں کا ادب کریں۔ احترام وہ قدر ہے جو سمجھ بوجھ اور شعور سے جنم لیتی ہے، اور بدلے میں انسان کو عزت عطا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق انکشاف کر دیا
قومی ترانے کا احترام
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنا ایک نامناسب اور غیر اخلاقی رویہ ہے جو کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔ یہ عمل نہ صرف قومی وقار کے منافی ہے بلکہ اسے ایک غیر مہذب اور توہین آمیز طرزِ عمل سمجھا جانا چاہیے۔ میں ہر قوم کے قومی ترانے کا احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ کھڑے ہو کر ان کے لیے عزت کا اظہار کرتا رہوں گا۔ ایسے نامناسب اعمال قوموں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے جذبے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ٹوئٹر بیان
There is something called sense and respect. You have the sense to give respect and you earn respect. Sitting down while a national anthem is played is nonsense and disrespect. I’ll respect any anthems and will stand up for them. These acts are disgraceful.
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) November 12, 2025








