جب بھی پارلیمان میں ہماری اکثریت آئی تو 27 ویں آئینی ترمیم کو ریورس کریں گے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جب بھی پارلیمان میں ہماری اکثریت آئی، تو 27 ویں آئینی ترمیم کو ریورس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس کا نام مٹ جائے گا، مشتاق غنی
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری Give and Take میں مشہور ہیں لیکن اس بار انہوں نے Take کیا ہے، Give میں اپنی عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ایوانوں میں بیٹھ کر فیصلے ذاتی مفادات کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔ ترامیم جلد بازی میں لائی گئیں اور ان ترامیم کی وجہ سے جمہوریت کی کشتی ڈوب گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ
جب بھی پارلیمان میں ہماری اکثریت آئی تو 27 ویں آئینی کو Reverse کریں گے، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/p4gJGZQKMG
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 12, 2025








