خیبر پختونخوا کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد، مکالمے اور اجتماعی عزم کی ضرورت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر کا امن جرگے میں مدعو ہونے پر اظہار تشکر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے امن جرگہ میں مدعو کیے جانے پر میں دلی شکر گزار ہوں۔ آج پہلے سے کہیں زیادہ خیبر پختونخوا کو اتحاد، مکالمے اور اجتماعی عزم کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا ہے، راجہ فاروق حیدر
سیاسی قوتوں کا اتحاد
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ وقت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر صوبے کے دیرپا امن، استحکام اور ترقی کے لیے یکجا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اس یقین پر قائم رہی ہے کہ ترقی و خوشحالی کا راستہ مکالمے، برداشت اور باہمی احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اجتماعی دانش اور تعاون کے ذریعے ہم خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
Grateful to Speaker KP Assembly, @BabarSaleemSwat, for inviting me to the KP Aman Jirga. Today, more than ever, #KhyberPakhtunkhwa needs unity, dialogue, and collective resolve. It is time for all political forces to rise above partisan divides and work together for the… pic.twitter.com/qz8oA1BsGr
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) November 12, 2025








