سیف اللہ ابڑو اور احمد خان دونوں ووٹ دیں گے، استعفیٰ منظور نہیں ہوا؛سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد خان میرے بھائی ہیں، دونوں سینیٹر ووٹ دیں گے، استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 4300روپے فی تولہ مہنگا
جمہوری اصولوں کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہماری اپنی مرضی ہے، 3 ووٹ اضافی ہیں۔ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں اس لئے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ اگلی بار کی ترمیم میں ایک آدھ ووٹ اضافی کرکے دکھائیں۔
امن جرگہ کی تعریف
ان کا کہنا تھا کہ امن جرگہ کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ نے اچھا اقدام کیا۔ آئندہ چند روز میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔








