میں نے اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیالیکن اس نے خود کو پہنچا لیا : شاہد آفریدی
آفریدی کا بیان: کسی کا نام نہیں لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ دن قبل بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، لیکن اس نے خود کو پہنچا لیا تو میں کیا کہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
سوشل میڈیا پر جھوٹ کی حقیقت
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا۔ جھوٹے لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر فتنہ پیدا کر رہے ہیں۔ اگر اتنے بڑے محب وطن ہو تو پاکستان آو اور انقلاب لے کر آؤ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظور
تقریب میں صحافیوں سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باہر کیوں بول رہے ہو؟ پاکستان میں بیٹھ کر انقلاب لاو تو سمجھ آئے تم لوگوں کو۔ آپ نوجوانوں کو غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان آ کر بیٹھو، دیکھتا ہوں کتنے بڑے مرد ہو آپ۔
سوشل میڈیا پر فیڈبیک
شاہد آفریدی نے پھر گیلا تیتر بھون دیا
میں نے تو کسی کا نام لیا ہی نہیں تھا، مگر گدھے کو خود ہی پتہ چل گیا، پہلے اپنے پیمپر سے تو باہر آؤ!
pic.twitter.com/WHv13b6qQw— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) November 12, 2025
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا میری کمائی کا ذریعہ نہیں ہے۔ میں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنی اولاد کو حرام نہیں کھلا سکتا۔ کچھ لوگ ہیں جو رجسٹرڈ جھوٹے ہیں، وہ کہتے تھے کہ ہم پاکستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔








